انٹرنیٹ سے کمانے کے پریکٹیکل طریقے (بالکل مفت)
اس وقت ہزاروں پاکستانی سٹوڈنٹس اور ہنر مند لوگ انٹرنیٹ سے کمانا چاہتے ہیں۔ مگر انہیں درست گائیڈ نہیں مل پاتی۔ میں اکثر فیس بک گروپس میں دیکھتا ہوں کہ نجانے کتنے بے روزگار نوجوان فیس بک گروپس میں سارا دن مختلف اقسام کے لنکس پوسٹ کرتے رہتے ہیں، مگر کوئی ان سے ایک روپے کی چیز نہیں خریدتا۔
میں نے کئی سال ریسرچ کی ہے اور یہ نتیجہ نکالا ہے کہ ایک بار پاکستان میں جو بھی انسان وائرل ہو جاتا ہے، وہ کچرا تک بیچ سکتا ہے۔ مگر ذہین اور پڑھے لکھے سمجھدار نوجوان جو بہترین نالج رکھتے ہیں اور اچھی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں، ان کی طرف کوئی دیکھتا بھی نہیں۔
ایسا کیوں ہے؟
دیکھیں! اس کی بہت ساری وجوہات ہیں۔ ایک تو ہمارے ملک میں انٹرٹینمنٹ، گانے فلمیں اور سٹریمنگ ایپس بہت مقبول ہوچکی ہیں۔ تعلیمی مواد بہت کم دیکھا جاتا ہے۔ لوگ جب تھوڑا بہت نوکری سے کمانا شروع کر دیتے ہیں تو پھر آرام سے بیٹھ کر انٹرٹینمنٹ میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ پاکستان، انڈیا اور دیگر کم ترقی یافتہ ممالک میں ناچ گانا، فلمیں، ڈرامے وغیرہ بہت زیادہ دیکھے جاتے ہے۔ اس لیے جب آپ جیسے پڑھے لکھے لوگ انٹرنیٹ پر کمانے کے لیے کوشش کرتے ہیں تو آپ کو صاف پتہ چل جاتا ہے کہ اگر آپ ایک ڈانس سٹار بن گئے تو ایک مہینے کے اندر پیسہ ہی پیسہ ہے ورنہ آپ کو پہلے دن رات کئی سال محنت کر کے نام کمانا پڑے گا، تب جا کر پیسہ ملے گا۔
یہ کڑوا ہے مگر سچ ہے۔
ہمت مت ہاریں، آپ ہی کی طرح لاکھوں لوگ ایسے موجود ہیں جو آپ کی طرح اچھی اور منفرد سوچ رکھتے ہیں۔ آپ کو اب صرف یہ جاننا ہے کہ انٹرنیٹ پر مفت آن لائن بزنس کرنے کے لیے آپ کے اندر کیا کچھ ہونا چاہئے؟
آن لائن ارننگ کی سیریز میں کیا ہو گا؟
میری ان سیریز میں زیادہ تر لکھی ہوئی پوسٹس شامل ہوں گی۔ یوٹیوب پر آپ کو ہزاروں ویڈیوز مل جائیں گی مگر انہیں بنانے میں اور آپ کو دیکھنے میں بہت ٹائم لگتا ہے۔ آپ کا انٹرنیٹ کا پیکیج بھی بہت مہنگا ہو جاتا ہے۔ اس لیے کورس کو پڑھنا اور نوٹس بنانا بہت آسان بھی ہے اور فائدہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی ضرورت کے حساب سے آپ کو میری یوٹیوب ویڈیوز بھی ملتی رہیں گی۔
یہاں آپ کو پریکٹیکل بلاگ پوسٹس کی سیریز ملیں گی، تاکہ آپ کو بھی پریکٹیکل کرنے میں مکمل گائیڈ مل سکے۔ اگرآپ آغاز سے ہی شامل ہو رہے ہیں تو آپ کو بہت فائدہ ہونے والا ہے، کیونکہ آپ سٹیپ بائی سٹیپ ہر نئی بلاگ پوسٹ کو فالو کرتے ہیوئے ایک سیریز کے مکمل ہونے تک پریکٹیکلی اپنا کام بھی مکمل کر چکے ہوں گے۔ نئے سیکھنے والوں کو پہلی بلاگ پوسٹ سے سیکھنا ہو گا۔
میری اس ویب سائٹ پر آپ کو ریگولر نئی نئی پوسٹس اور آن لائن بزنس کرنے کے نئے نئے طریقے پڑھنے کو ملیں گے۔ میں آپ کو ہر کام پریکٹیکل کر کے سمجھاؤں گا اور یہ سب کچھ اردو میں ہو گا۔
ریگولر اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے آپ یہاں کلک کر کے میرے فیس بک گروپ کو جوائن کر سکتے ہیں۔
اگر آپ میری ویب سائٹ کو پسند کر کے آگے شیئر کریں گے تو مجھے آپ کے لیے مزید بہتر بلاگ لکھنے میں خوشی محسوس ہو گی۔
آپ ان سیریز سے فائدہ کیسے اُٹھا سکتے ہیں؟
کیا آن لائن کام سٹارٹ کرنے میں آپ کو کوئی چارجز وغیرہ بھی دینے ہوتے ہیں؟
یہ آپ پر منحصر ہے۔ آپ بالکل مفت سب سیکھ سکتے ہیں۔ ہاں کچھ چیزوں کے چارجز ادا کرنے سے آپ پروفیشنل طرہقے سے کام کر سکتے ہیں، جیسے اگر آپ میری افیلیٹ بلاگ کی سیریز پڑھیں گے اور اپنا ایک بلاگ بنانا چاہیں گے تو آپ بلاگ کے لیے ایک ٹیمپلیٹ یا تھیم خرید سکتے ہیں، ڈومین اور ہوسٹنگ خرید سکتے ہیں۔ یہ چیزیں آغاز میں ضروری نہیں ہیں مگر آپ سیریس ہو کر کمانا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے بلاگ کے لیے دو چیزیں ڈومین اور تھیم لازمی خریدنی پڑیں گی۔ اگر آپ کو نہیں پتہ کہ یہ سب چیزیں کیا ہوتی ہیں تو آپ کو تمام معلومات آگے چل کر مل جائیں گی۔
ہاں! آپ کچھ بھی نہ خریدیں تو بھی کام شروع کر سکتے ہیں۔ میں آپ کے لیے بالکل فری کے آپشن سے ہی سٹارٹ اپ لینے لگا ہوں تاکہ آپ پریکٹیکلی اسے بالکل فری سے سٹارٹ کرنا سیکھ سکیں۔
اگر آپ ممبرشپ فیس ادا کر کے مجھے جوائن کرنا چاہیں تو یہاں پر کلک کر کے جوائن کریں، یا نیچے فری سیریزکے لنک موجود ہیں۔ آپ پہلی سیریز سے آغاز کریں کیونکہ میں ان سیریز کو اسی ترتیب سے بنا رہا ہوں جو ترتیب سٹارٹ اپ لینے کے لیے ضروری ہے۔
نیچے موجود پہلی فری سیریز سے سیکھنے کا آغاز کریں۔
اس سیریز کی معلومات:
یہ ایک پریکٹیکل افیلیت بلاگنگ کی سیریز ہے۔ اس میں آپ کے سامنے مفت بلاگ بنایا جائے گا۔ اس پر افیلیٹ مارکیٹنگ کر کے کمانے کا پریکٹیکل کیا جائے گا۔ آپ بھی ساتھ ساتھ سٹیپس کو فالو کر کے ایسے ہی اپنا خود کا مفت بلاگ بنائیں گے۔ یہ بالکل پریکٹیکل پراجیکٹ ہے، اس لیے اس کی پوسٹس تب تک جاری رہیں گی جب تک آپ کی ارننگ سٹارٹ نہ ہو جائے۔