Affiliate Marketing with Blog - Complete Affiliate Blogging Series in Urdu (اردو)

بلاگ کے ذریعے افیلیٹ مارکیٹنگ کریں اور آن لائن بزنس کھڑا کریں

مختصر تعارف:

اس سیریز کے آغاز میں ہم اپنا ایک فری کا بلاگ بنائیں گے۔ شروع میں ہم کوئی بھی خرچہ نہیں کریں گے۔ ہاں اگر آپ تھوڑا سا خرچ کر لیں گے تو آپ کا بلاگ پروفیشنل لگے لگا اور ارننگ جلدی سٹارٹ ہو جائےگی۔ پھر بھی آپ فری سے کام سٹارٹ کرنا چاہ رہے ہیں تو بس آپ پڑھتے جائیں اور کام شروع کر دیں۔

افیلیٹ بلاگ بنانے سے کیا ہو گا؟

آپ اپنی قابلیت کے حساب سے لوگوں کے ساتھ ایک ایسے ٹاپک پر اپنا نالج شیئر کریں گے جس ٹاپک پر آپ نے بہت ساری معلومات اکٹھی کی ہوں گی اور بہت ساری ریسرچ کی ہوئی ہو گی، اس ٹاپک پر آپ کا بلاگ ہو گا۔ آپ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی آواز پہنچائیں گے۔

 ٹاپک کیسے سیلیکٹ کرنا ہے، لکھنا کیسے ہے، ان تمام باتوں میں آپ کو آگے چل کر مکمل راہنمائی ملے گی۔

آپ ایس ای او کیا ہوتی ہے اور افیلیٹ بلاگ کی ایس ای او کیسے ہو گی، یہ سب سیکھیں گے۔ ایس ای او کو جب آپ پریکٹیکلی اپنے بلاگ پر کریں گے تب آپ اسے صحیح طریقے سے سمجھ پائیں گے۔

 آپ اپنے بلاگ کی مارکیٹنگ کرنا سیکھیں گے، اور ہر وہ ٹیکنیک جانیں گے جو کامیاب بلاگ اور ویب سائٹ بنانے والے استعمال کرتے ہیں۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھنے کا آغاز آپ کو بلاگ بنانے سے کرنا چاہئے کیوںکہ یہ بہت ہی کامیاب ترین راستہ ہے۔

آپ بڑی بڑی کمپنیوں اور مارکیٹوں کا افیلیٹ پروگرام جوائن کریں گے اور ان کے افیلیٹ لنک کو اپنے بلاگ کے ذریعے پروموٹ کریں گے۔ جیسے جیسے آپ کا بلاگ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے گا ویسے ویسے آپ کی ارننگ بڑھنے لگے گی۔ یہی وہ چیز ہے جسے سیکھنے کے لیے لوگ لاکھوں روپے لگا دیتے ہیں۔ ایمزون جیسی بڑی مارکیٹپلیسز بھی افیلیٹ مارکیٹنگ کرنے والوں کے لیے موجود ہیں، ہم ایمزون کے افیلیٹ پروگرام کو بھی اپنے بلاگ میں شامل کریں گے۔

کچھ اہم باتیں:

آپ کا بلاگ انگلش میں ہو گا تاکہ انٹرنیشنل ریڈرز (بلاگ پڑھنے کا شوق رکھنے والے) آپ کے بلاگ کو پڑھ سکیں۔ میں نے یہ بلاگ اردو میں اس لیے بنایا ہے تاکہ ایک میٹرک پاس پاکستانی بھی پڑھنے میں دلچسپی لے اور آن لائن بزنس کرے۔

آپ کو میری کوشش پسند آئے تو آپ نیچے موجود بٹن پر کلک کر کے اسے اپنے واٹس ایپ پر یا فیس بک وغیرہ پر باقی دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

جب آپ بلاگ کا آغاز کریں گے تو آپ کو مارکیٹنگ کرنا بھی سیکھنا ہو گی۔ مارکیٹنگ مفت بھی ہوتی ہے اور پیسے لگا کر بھی ہوتی ہے۔ مفت مارکیٹنگ کی کچھ خفیہ ٹیکنیکس ہم استعمال کریں گے۔ جب آپ کو کچھ فائدہ ہو گا تب آپ مارکیٹنگ میں پیسہ لگانا شروع کریں گے۔

اس پیج کے نیچے سیریز کے ٹاپکس ایک ترتیب سے لکھے گئے ہیں، آپ انہیں اسی ترتیب سے پڑھیں اور پوسٹ میں مزید کچھ ٹاپکس بھی ایڈ کیے جائیں گے جو یہاں پر نہیں لکھے گئے مگر پوسٹ میں ضرورت کے حساب سے شامل کیے جائیں گے۔ ہر پوسٹ کےنیچے اگلی پوسٹ کا لنک ہو گا۔ یہ اس لیے بتا رہا ہوں کیونکہ ویب سائٹ کے مین ہوم پیج پر جو پوسٹ ہوں گی ان کی ترتیب نئی پوسٹ کے حساب سے ہو گی جو کہ مختلف سیریز اور کیٹیگریز میں لکھی گی ہوں گی۔ آپ وہاں سے بھی پڑھ سکیں گے مگر جب آپ کسی ایک ٹاپک کو ایک کورس کی طرح شروع سے آخر تک سیکھنا چاہیں گے تو یہاں سے یعنی سیریز کے پہلے پیج سے پڑھنا سٹارٹ کریں گے۔ آپ کو سٹیپ بائی سٹیپ ہر چیز ملنے لگے گی۔

اس سیریز کے بارے مزید کچھ باتیں:

باقی آنے والی سیریز کی طرح یہ سیریز بھی ایک جاری رہنے والی سیریز ہو گی۔ یعنی جیسے جیسے میں آپ کے سامنے بلاگ کو بناتا جاؤں گا، اس پر کام کروں گا اور کمانے کا پریکٹیکل کروں گا، ویسے ویسے آپ کو پریکٹیکل گائیڈ ملتی جائے گی اور آپ بھی انہی سٹیپس کو فالو کر کے اپنے بلاگ پر کام کریں گے۔

2۔ ایک بلاگ کو کامیاب ہونے کے لیے وقت لگتا ہے۔ یہ راتوں رات امیر بننے کی سکیم نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کی ارننگ ایک مہینے بعد سٹارٹ ہو جائے، یا ہو سکتا ہے آپ کو کچھ مہینے لگ جائیں۔ یہ آپ کے بلاگ پر آپ کی محنت پر منحصر ہے۔

آپ اپنے سوالات بھی کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں۔ میں آپ کو جواب بھی دوں گا۔ یہ کورس فری ہے لیکن آپ کسی بھی وقت ممبرشپ فیس ادا کر کے میرے پریمیم ممبر بننا چاہیں تو اس لنک سے جوائن کر سکتے ہیں۔ فری کورس میں بھی وہی سب کچھ ہو گا جو فیس دینے والوں کے لیے ہو گا، لیکن ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی میٹیریل جیسے بلاگ کے لیے مہنگی تھیم، مارکیٹنگ اور مینیجمنٹ کے لیے ایکسل فائلز، پریمیئم اشتہارات کے ڈیزائن، لائیو ڈسکشن اور ون ٹو ون سوال جواب کے سیشن پریمیئم ممبرشپ میں شامل ہیں۔ ان سب کے بغیر بھی آپ بلاگ بنا سکتے ہیں اور ہو سکتا ہے پریمیئم ممبرز سے زیادہ اچھا بلاگ آپ بنا لیں۔ یہ سب آپ کی محنت پر منحصر ہے۔ ہاں! کبھی کبھی آپ کو کچھ پیسے لگا کر کامیابی کی طرف بڑھنے میں زیادہ آسانی بھی ہوتی ہے اور مستقبل میں بھی فائدہ پہنچتا ہے۔

پریمیئم ممبر شپ رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کی سیریز بنانے کے لیے بہت ٹائم اور محنت لگتی ہے، اس لیے آپ کا بھی فرض بنتا ہے کہ جہاں سے آپ کو قیمتی معلومات مل رہی ہوں وہاں آپ ایک پریمیئم ممبر بن کر فائدہ اُٹھائیں۔

سیریز کی ترتیب وار پوسٹ:

پوسٹ کے لنک پر کلک کر کے ترتیب سے پڑھیں۔

تھیوری کی سیریز

1: افیلیٹ مارکیٹنگ کیا ہے۔ افیلیٹ بلاگ سے کیسے کمایا جاتا ہے؟

2: بلاگ کی نیش کیا ہوتی ہے؟ اور اسے کیسے سیلیکٹ کیا جاتا ہے؟

3: بلاگ کی تین اقسام - افیلیٹ مارکیٹنگ اور بلاگنگ۔

4: ڈومین، سب ڈومین اور ہوسٹنگ کی مکمل تفصیل۔

پریکٹیکل سیریز

1: بلاگر بلاگ سپاٹ پر مفت بلاگ کا سیٹ اپ۔ (پوسٹ جلد اپڈیٹ کر دی جائے گی)

سیریز جاری ہے۔ اگلی پوسٹ کی نوٹیفیکیشن حاصل کرنے کے لیے آپ دن میں ایک بار لازمی اس پیچ کو کھول کر دیکھیں یا نیچے دیے گئے لنک سے میرے فیس بک گروپ میں آئیں۔ وہاں آپ کو ہر نئی کلاس کی فوری نوٹیفیکیشن وقت پر مل جائے گی۔

View All Series


Share My Website with Your Friends