زوہیب یعقوب: (مختصر تعارف)
میں ایک ویب ڈیویلپر ہوں اور گرافک ڈیزائننگ بھی کافی عرصہ تک کی ہے۔ لیکن میری ذاتی دلچسپی افیلیٹ مارکیٹنگ جوکہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ایک حصہ ہے، اس میں تھی۔ تب سے اب تک کئی سال سے میں افیلیٹ مارکیٹنگ کو سیکھتا بھی رہا ہوں اور پریکٹیکلی اسے کرتا بھی رہا ہوں۔
میری آن لائن پروفیشنل لائف کے تجربات میں سے نئے آنے والوں کے لیے کچھ باتیں:
ہمارے ہاں کچھ نام بہت ٹرینڈنگ میں رہتے ہیں، جیسے ڈیجیٹل مارکیٹنگ، فری لانسنگ اور یوٹیوبنگ۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ شائد یہ بہت آسان سے کام ہیں۔ میں سچ بتاؤں تو یہ کام نئے آنے والوں کے لیے اب بالکل بھی آسان نہیں ہیں۔ ان فیلڈز میں مقابلے بازی بہت ہے اور باقیوں سے کمپیٹ کر کے آگے بڑھنے کی جو ٹیکنیکس ہیں وہ یہاں پر کوئی بھی درست طریقے سے نہیں سکھا پا رہا۔ جہاں کمپٹیشن زیادہ ہوتا ہے وہاں لوگوں کا رجحان بھی زیادہ ہوجاتا ہے مگر وہاں نئے آنے والوں کے لیے کامیابی کے چانس بھی اتنے ہی کم ہوجاتے ہیں۔
میں فری لانس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ یا یوٹیوبنگ کے مہنگے مہنگے کورسز کروا کے لاکھوں روپے کمانے کے سبز باغ نہیں دکھاتا۔ بلکہ میں آپ سے وہ سب پریکٹیکل معلومات شیئر کرنے کے لیے اس ویب سائیٹ (بلاگ) پر موجود ہوں جنہیں استعمال کر کے آپ لوگوں کی بھیڑ (رش) سے الگ ہو کر اپنا ایک نام بنا سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ سب سے اہم چیز سمجھ لیں، مگر ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایک بہت بڑی فیلڈ ہے۔ آپ نے اس کے کسی ایک حصے کوپکڑنا ہوتا ہے اور وہاں سے آغاز کرنا ہوتا ہے۔ پوری ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھنا کئی سالوں کی محنت پر منحصر ہے۔ اس کا ایک حصہ افیلیٹ مارکیٹنگ ہے جسے مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے۔ میں اسے بلاگ کے ذریعے کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی باقی تمام اقسام اور طریقے سمجھنا بھی بہت ضروری ہیں کیونکہ تمام ایک دوسرے سے منسلک ہوتے ہیں مگر آپ کا فوکس کسی ایک پر ہونا چاہئے۔
میری اس ویب سائٹ کا مقصد:
پچھلے کچھ سال سے میں فیس بک پر ہزاروں لوگوں کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور افیلیٹ مارکیٹنگ کے نام پر ایک مذاق کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ مذاق تو نہیں کہنا چاہیے کیونکہ انہیں درست گائیڈ نہیں ملتی اس لیے وہ ایسا کرتے ہیں۔ لیکن جس طرح سے فیس بک گروپس میں لوگ سارا سارا دن لنک شیئر کرتے کرتے اور اشتہار پوسٹ کرتے کرتے تھک جاتے ہیں، اسے دیکھ کر ایسے لوگوں کو صحیح گائیڈ کرنا ضروری محسوس ہوتا ہے۔
میں نے یہی سب دیکھ کر افیلیٹ مارکیٹنگ کی درست گائیڈ مہیا کرنے کا ارادہ کیا ہے، اس لیے میں نے اپنی ویب سائٹ پر بلاگ پوسٹ کی صورت میں سیریز کا آغاز کیا ہے۔
نوٹس اور ڈائری کی اہمیت کو سمجھیں:
ہو سکتا ہے آپ کو اپنی ذہانت پر بہت فخر ہو اور نوٹس، ڈائری اور کاپی پر اہم پوائنٹ لکھنے کی طرف توجہ نہ جاتی ہو، مگر کامیاب لوگوں کی زندگی میں ایک ڈائری اور لکھا ہوا مواد ایک ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت رکھتا ہے۔
میری ویڈیوز بھی آپ دیکھ سکییں گے، مگر آپ پڑھنے کی عادت ڈالیں تاکہ آپ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نالج اکٹھا کر سکیں۔
افیلیٹ مارکیٹنگ، سرچ انجن مارکیٹنگ، اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ وغیرہ سب ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا حصہ ہیں۔ میں آپ کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا وہ تمام ہیلپنگ میٹیریل مفت دوں گا جو آپ کو پیسے بھر کے مہنگے مہنگے کورسز میں بھی نہیں ملتا۔
اگر آپ کو میرا یہ نیک کام پسند آئے تو میری ویب سائٹ کو اپنے دوستوں کے ضرور شیئر کریں۔
شکریہ۔
وارننگ:
کسی اور کا لکھا ہوا میٹیریل کاپی کر کے اپنے نام سے شائع کرنا قانونی طور پر جرم ہے۔ انٹرنیٹ پر کاپی رائٹ ایکٹ پر ایسے کاپی شدہ بلاگ اور ویب سائٹس کو گوگل کی طرف سے بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے ہمیشہ اپنی محنت کریں اور کسی اور کے کام کو اپنے نام سے پبلش مت کریں۔