بلاگ کی نیش کیا ہوتی ہے؟ بلاگ کی نیش کو کیسے منتخب کیا جاتا ہے؟
بلاگ کی نیش کیا ہوتی ہے؟
آسان لفظوں میں بتاؤں تو: بلاگ کی نیش بلاگ کا ٹاپک ہوتا ہے۔
ایک مثال ہے کہ آپ ایک کتاب لکھنا چاہتے ہیں اور آپ کو پتہ ہی نہیں ہے کہ کتاب کا موضوع کیا رکھنا ہے، تو کیا لکھیں گے؟ کتاب کا کوئی موضوع ہو گا، اس میں جو کچھ بھی لکھنا ہو گا اس کی پوری فہرست ہو گی۔ جن لوگوں کے لیے آپ کتاب لکھ رہے ہیں انہیں بھی پوری فہرست کتاب کے آغاز میں چاہئے تاکہ انہیں پتہ چل سکے کہ کتاب کا اپنا ٹاپک کیا ہے اور اس کی فہرست میں مزید کیا کیا شامل ہے۔
ایسے بلاگ کو ایک کتاب سمجھیں اور تصور کریں کہ کیا آپ ایسی کتاب کو پڑھنا چاہیں گے؟ ہر انسان کی سوچ مختلف ہوتی ہے۔ یہ ضروری نہیں جو کچھ آپ کو پسند ہو وہی باقی سب بھی پسند کریں۔ اگر کوئی ایک ٹاپک آپ منتخب کریں گے تو اس ایک ٹاپک پر تو لاکھوں کروڑوں لوگ متفق ہو سکتے ہیں مگر آپ چاہیں کہ جن پچاس ٹاپک پر آپ نے لکھا ہے وہ پچاس کے پچاس ٹاپک ہر پڑھنے والے کو پسند ہوں تو ایسا ممکن نہیں ہے۔
جو ریڈر جس ٹاپک کے متعلق آپ کے بلاگ کو پڑھنا پسند کرتا ہے وہ آپ کے بلاگ پر اس ٹاپک کے علاوہ کوئی اور چیز پڑھے گا تو جلد ہی آپ کے بلاگ کو چھوڑ کر جا سکتا ہے۔ جیسے میں اس پوسٹ کے بعد آپ کو اگلی پوسٹ میں بریانی بنانے کی ریسیپی سکھانے لگ جاؤں تو آپ کو کیسا لگے گا؟ برا لگے گا نا؟ بالکل ایسے ہی میری پسند ناپسند کچھ بھی ہو مگر میرے بلاگ کا ٹاپک ایک ہی رہے گا۔
کچھ چیزوں کو سب لوگ دلچسپی پڑھتے ہیں، مگر کچھ چیزیں صرف کاروباری لوگوں کے کام کی ہوتی ہیں جیسے کاروبار سے متعلق معلومات، کچھ معلومات صرف خواتین پڑھنا چاہتی ہیں اور کچھ صرف مرد۔ آپ کو ہر طرح سے پتہ ہونا چاہیے کہ آپ کس عمر کے لوگوں کےلیے، کس جنس کے لوگوں کے لیے اور کس علاقے کے لوگوں کے لیے بلاگ بنا رہے ہیں۔ کیا آپ کے بلاگ کو میل فی میل دونوں پڑھیں گے؟ کیا وہ صرف پاکستان میں پڑھاجائے گا یا باہر بھی؟ کس عمر کے لوگوں کو آپ مخاطب کریں گے؟ یہ تمام سوالات آپ اپنے آپ سے پوچھ کر اپنے بلاگ پر کام کریں۔
بلاگ نیش اور افیلیٹ مارکیٹنگ:
آپ جس فیلڈ میں ماہر ہیں، اسی فیلڈ کے بارے میں آپ زیادہ سے زیادہ معلومات لوگوں کے ساتھ اپنے بلاگ کے ذریعے شیئر کریں۔ آپ کے ریگولر ریڈر بھی وہی سب جاننا چاہیں گے جو آپ کو معلوم ہے۔
بلاگ کی نیش کیسے منتخب کی جائے؟
جب بلاگ بنانے کے لیے نیش منتخب کرنے کی بات آتی ہے تو ہمارے ذہن میں کئی سارے ٹاپک ایک ساتھ آ جاتے ہیں۔ ایک انسان کی دلچسپی بہت سارے ٹاپک میں ہوتی ہے۔ کوئی ایک نیش سیلیکٹ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
آپ کو بھی اپنے اندر دیکھنا ہے کہ پوری لائف آپ نے کون سی فیلڈ میں اچھا نالج اکٹھا کیا ہے۔ کہنے میں یہ بہت آسان لگ رہا ہے مگر جب آپ پریکٹیکلی بلاگنگ کرنے بیٹھیں گے تو آپ اپنے اندر شاید ایسا کچھ بھی نہ ڈھونڈ پائیں۔ کیوں کہ میں نے انسان کی سائیکالوجی بتائی ہے کہ وہ سب کچھ تھوڑا تھوڑا جان لیتا ہے مگر کسی بھی چیز کی گہرائی میں اتنی آسانی سے نہیں جاتا۔ آپ کے پاس بھی ہزاروں تجربات ہوں گے، ریلیشنشپ، موٹیویشن، پرائیویٹ نوکری کے مسائل، بزنس کے مسئلے اور پڑھائی کے متعلق آپ کے پاس کافی کچھ لکھنے کو ہو گا۔ لیکن جس فیلڈ میں خاص مہارت اور تجربہ ہو گا صرف اسی پر ایک کامیاب بلاگ بنانا ممکن ہو سکے گا۔
شاید آپ کوکنگ کے ماہر ہوں، ٹیچنگ میں کئی سال لگا چکے ہوں، ایک مکینک ہوں، الیکٹریشن ہوں یا کوئی بھی ٹیکنیکل کام کرتے ہوں تو آپ کو اس فیلڈ کا اسپیشل نالج ہوگا اور تجربہ بھی ہو گا۔ اسی ٹاپک پر آپ لوگوں کے ساتھ بہترین نالج شیئر کر سکیں گے۔
مثال کے طور پر اگر میں بہت زیادہ ٹریول کرتا ہوں، مجھے کسی نئی جگہ جانا پڑتا ہے تو میں پہلے اس جگہ کے متعلق انٹرنیٹ سے معلومات لیتا ہوں۔ ٹریول بلاگ لکھنے والے وہ لوگ جو وہاں جا چکے ہیں یا اس جگہ کے بارے کافی تفصیل سے جانتے ہیں، ان کے بلاگ یا یوٹیوب چینل وغیرہ پر مجھے اس جگہ کے بارے میں سب معلومات مل جاتی ہیں۔ ان جگہوں کے بارے میں معلومات دینا ہی ان کی نیش ہوتی ہے۔ اگر مجھے اس علاقے میں رینٹ پر جگہ چاہئے تو میں انہی کے افیلیٹ لنک کے ذریعے بکنگ کروا لیتا ہوں جس سے انہیں کمیشن مل جاتا ہے اور میرا کام ہو جاتا ہے۔
اپنی پسند کے 25 ٹاپک ذہن میں لائیں اور پھر ایک سیلیکٹ کریں۔ مگر کیسے؟
1۔ انٹرنیٹ پر جائیں اور اپنی پسند کے متعلق مختلف بلاگ کو گوگل پر سرچ کریں۔ سب کو باری باری کھول کر پڑھیں اور نوٹ کریں کہ وہ کیسے لکھے گئے ہیں۔ چاہے جتنے بھی ٹاپک آپ کو پسند ہوں، آپ تمام پسندیدہ ٹاپک کو گوگل پر سرچ کر کے ان کے متعلق مختلف بلاگ پڑھیں۔ آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کس ٹاپک کے بلاگ پر آپ زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔
آپ اپنی پسند کے بیس پچیس ٹاپک میں سے دس ٹاپک منتخب کر لیں۔ کوئی مسئلہ نہیں۔ اگلے مرحلے میں پھر تین کام کریں۔
1۔ جو دس ٹاپک آپ نے منتخب کیے ہیں، ان میں سے پانچ ایسے ٹاپک جن کی خرید و فروخت کے لیے پراڈکٹس بہت زیادہ ہیں، انہیں الگ کر لیں۔ آپ کا مقصد بھی پراڈکٹ بکوانا ہے، اس لیے آپ وہی فیلڈ منتخب کریں گے جس میں آپ کے پاس بیچنے کے لیے بھی بہت کچھ ہو گا اور خریداروں کی بھی کمی نہیں ہو گی۔
3۔ اب جو تین ٹاپک آپ نے نکال لیے ہوں گے ان میں سے کسی ایک کو پکڑ لیں اور باقی کو چھوڑ دیں۔ اگر فیصلہ مشکل ہے تو یہ سوچ لیں کہ ان میں سے ایسا کون سا ٹاپک ہے جس پر لکھتے وقت آپ بور بھی نہیں ہوں گے اور ان کے بارے میں انٹرنیٹ پر اچھی معلومات بھی مل جائیں گی۔ کوئی بھی ایک ٹاپک اپنے ذہن میں فیصلہ کر کے منتخب کر لیں اور پھر دوسرے ٹاپک جتنے بھی اہم ہوں انہیں الگ کر دیں۔
نیش سیلیکٹ کرنے کے لیے ایک اہم ریسورس فائل:
میں نے آپ کی آسانی کے لیے ایک ایکسل فائل بنائی ہے۔ اس میں آپ کو نیش سیلیکٹ کرنے میں بہت آسانی ہو جائے گی۔ آپ نے صرف اس فائل میں اپنی پسند کے ٹاپک لکھنے ہیں اور ہدایات پر عمل کر کے ایک نیش کو سیلیکٹ کرنا ہے۔
فائل ڈاؤن لوڈ کریں اور نیش سیلیکٹ کریں۔
{getDownload} $text={Download File} $size={12KB}
اس طرح کی مزید آنے والی فائلز اور قیمتی میٹیریل حاصل کرنے کے لیے میرے بلاگ کی ممبرشپ خرید لیں، کیونکہ ممبرز کے لیے پریمیئم فائلز رکھی جائیں گی جو آپ کو آن لائن بزنس شروع کرنے کے لیے آسانی فراہم کریں گی۔
Post a Comment